الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
339. سخبرة الأزدي
سیدنا سخبرہ ازدی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 6585
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَلًّى، عَنْ زِيَادِ بْنِ خَيْثَمَةَ، عَنْ أَبِي دَاوُدَ، عَنْ سَخْبَرَةَ، قَالَ: مَرَّ رَجُلَانِ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- وَهُوَ جَالِسٌ، وَهُوَ يُذَكِّرُ، فَقَالَ: " اجْلِسَا فَإِنَّكُمَا عَلَى خَيْرٍ "، فَلَمَّا قَامَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، وَتَفَرَّقَ عَنْهُ أَصْحَابُهُ، قَامَا فَقَالَا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّكَ قُلْتَ لَنَا: " اجْلِسَا، فَإِنَّكُمَا عَلَى خَيْرٍ "، أَلَنَا خَاصَّةً، أَمْ لِلنَّاسِ عَامَّةً؟ قَالَ: مَا مِنْ عَبْدٍ يَطْلُبُ الْعِلْمَ إِلَّا كَانَ كَفَّارَةَ مَا تَقَدَّمَ.
سیدنا سخبرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: دو آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے وعظ فرما رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیٹھ جاؤ، تم بھلائی پر ہو۔“ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ منتشر ہو گئے تو وہ دونوں کھڑے ہوئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ نے ہم سے فرمایا تھا: ”بیٹھ جاؤ، تم بھلائی پر ہو“، کیا یہ خاص ہمارے لیے تھا یا عام لوگوں کے لیے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بندہ بھی علم طلب کرتا ہے وہ اس کے پچھلے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6585]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 138، حدیث 6615»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 6585 in Urdu