🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
352. الجعيد بن عبد الرحمن عن السائب
جعید بن عبدالرحمن کی سیدنا سائب رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6654
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَتُّوَيْهِ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ، ثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، عَنْ جُعَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَخْبَرَنِي السَّائِبُ بْنُ يَزِيدَ، قَالَ: أُتِيَ بِرَجُلٍ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ هَذَا سَرَقَ جُلَّ بَعِيرٍ أَوْ جُلَّ دَابَّةٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: " مَا إِخَالُهُ فَعَلَ "، ثُمَّ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ هَذَا سَرَقَ، قَالَ: " مَا إِخَالُهُ فَعَلَ "، حَتَّى شَهِدَ عَلَى نَفْسِهِ شَهَادَاتٍ، فَقَالَ: اذْهَبُوا بِهِ، فَاقْطَعُوهُ، ثُمَّ ائْتُونِي بِهِ فَقَطَعُوهُ، ثُمَّ جَاءُوا بِهِ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، فَقَالَ: " وَيْحَكَ تُبْ إِلَى اللهِ "، قَالَ: تُبْتُ إِلَى اللهِ قَالَ: " اللَّهُمَّ تُبْ عَلَيْهِ.
(سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی لایا گیا، لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! اس نے اونٹ یا سواری کی جھول چرائی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرا خیال نہیں کہ اس نے ایسا کیا ہو۔“ پھر انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! اس نے چوری کی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرا خیال نہیں کہ اس نے ایسا کیا ہو۔“ یہاں تک کہ اس نے خود اپنے خلاف بار بار گواہی دے دی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے لے جاؤ اور اس کا ہاتھ کاٹ دو، پھر اسے میرے پاس لاؤ۔“ چنانچہ انہوں نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا، پھر اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تجھ پر افسوس! اللہ کی طرف توبہ کر۔“ اس نے کہا: میں اللہ کی طرف توبہ کرتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! اس کی توبہ قبول فرما۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6654]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 157، حدیث 6684»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 6654 in Urdu