🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
384. باب (أحاديث 6778–6889)
باب (احادیث 6778 تا 6889)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6845
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: قَالَ سَمُرَةُ: حَفِظْتُ عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- سَكْتَةً إِذَا كَبَّرَ، وَسَكْتَةً إِذَا فَرَغَ مِنْ قِرَاءَةِ السُّورَةِ، فَعَابَ ذَلِكَ عَلَيْهِ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ، فَكَتَبُوا إِلَى أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ فِي ذَلِكَ، فَكَتَبَ أُبَيٌّ: صَدَقَ سَمُرَةُ، وَيَقُولُ: إِنَّ سَمُرَةَ حَفِظَ الْحَدِيثَ عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یاد رکھا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (نماز میں) تکبیر کہنے کے وقت ایک سکتہ (خاموشی) فرماتے، اور سورت کی قراءت سے فارغ ہونے کے وقت ایک سکتہ فرماتے۔“ تو سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے اس پر ان پر نکتہ چینی کی، چنانچہ لوگوں نے اس بارے میں سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کو خط لکھا، تو ابی رضی اللہ عنہ نے جواب لکھا: سمرہ نے سچ کہا۔ اور فرماتے تھے: بے شک سمرہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث یاد رکھی ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6845]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 210، حدیث 6875»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 6845 in Urdu