الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
415. سليمان بن سمرة عن أبيه
سلیمان بن سمرہ کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 6989
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثَنَا مَرْوَانُ بْنُ جَعْفَرٍ السِّمَّرِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سَمُرَةَ، عَنْ خُبَيْبِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ سَمُرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَمُرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ: إِذَا كَانَ حِينُ التَّسْلِيمِ فِي وَسَطِ الصَّلَاةِ، أَوْ حِينَ انْقِضَائِهَا، فَابْدَءُوا قَبْلَ التَّسْلِيمِ فَقُولُوا: التَّحِيَّاتُ الطَّيِّبَاتُ وَالصَّلَوَاتُ وَالسَّلَامُ وَالْمُلْكُ لِلهِ، ثُمَّ سَلِّمُوا عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، ثُمَّ سَلِّمُوا عَلَى أَقَارِبِكُمْ وَعَلَى أَنْفُسِكُمْ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب نماز کے درمیان یا اس کے ختم ہونے کے وقت سلام کا وقت ہو، تو سلام سے پہلے کہو: تمام قولی عبادتیں، پاکیزہ باتیں، نمازیں (بدنی عبادتیں)، سلامتی اور بادشاہی اللہ ہی کے لیے ہے، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجو، پھر اپنے قریبی رشتہ داروں پر اور اپنے آپ پر سلام بھیجو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6989]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 250، حدیث 7019»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 6989 in Urdu