الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
61. صفة أنس بن مالك وهيأته رضي الله عنه
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا حلیہ اور وضع قطع
حدیث نمبر: 699
حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدِ اللهِ الْقَاضِي الرَّامَهُرْمُزِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَوَّاتِ بْنِ شُعْبَةَ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ، ثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: دَخَلْتُ دَارَ أَبِي طَلْحَةَ، وَهُوَ مُغْلِقُ الْبَابِ عَلَى أُمِّ سُلَيْمٍ وَهُوَ يَضْرِبُهَا، وَهِيَ أُمُّ أَنَسٍ، فَنَادَيْتُ مِنْ وَرَاءِ الْبَابِ مَا تُرِيدُ إِلَى هَذِهِ الْعَجُوزِ تَضْرِبُهَا، فَنَادَتْنِي مِنْ وَرَاءِ الْبَابِ، فَقَالَتْ: تَقُولُ لِيَ: الْعَجُوزُ، عَجَّزَ اللهُ رُكْنَكَ ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے گھر میں داخل ہوا، وہ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا پر - جو انس کی والدہ تھیں - دروازہ بند کیے انہیں مار رہے تھے، تو میں نے دروازے کے پیچھے سے پکار کر کہا: تم اس بڑھیا کو کیوں مار رہے ہو؟ تو میری والدہ نے دروازے کے پیچھے سے مجھے پکار کر کہا: تم مجھے ”بڑھیا“ کہتے ہو؟ اللہ تمہارے بازو کو کمزور کرے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 699]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 247، حدیث 703»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 699 in Urdu