الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
415. سليمان بن سمرة عن أبيه
سلیمان بن سمرہ کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 7000
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثَنَا مَرْوَانُ بْنُ جَعْفَرٍ السِّمَّرِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ خُبَيْبِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ سَمُرَةَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ سَمُرَةَ، عَنْ خُبَيْبِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ سَمُرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَمُرَةَ، قَالَ: نَهَانَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- أَنْ نَسُبَّ، وَقَالَ: إِنْ كَانَ أَحَدُكُمْ سَابًّا صَاحِبَهُ لَا مَحَالَةَ، فَلَا يَفْتَرِي عَلَيْهِ، وَلَا يَسُبَّ وَالِدَيْهِ، وَلَا يَسُبَّ قَوْمَهُ، وَلَكِنْ إِنْ كَانَ يَعْلَمُ ذَلِكَ، فَلْيَقُلْ: إِنَّكَ لَبَخِيلٌ، أَوْ لِيَقُلْ: إِنَّكَ جَبَانٌ، أَوْ لِيَقُلْ: إِنَّكَ كَذُوبٌ، أَوْ لِيَقُلْ: إِنَّكَ لَؤُومٌ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں گالی گلوچ سے منع فرمایا، اور فرمایا: ”اگر تم میں سے کسی کو اپنے ساتھی کو لازماً برا بھلا کہنا ہی ہو، تو وہ اس پر جھوٹا الزام نہ لگائے، نہ اس کے والدین کو برا کہے، نہ اس کی قوم کو برا کہے، بلکہ اگر وہ (کوئی عیب) جانتا ہو تو کہے: تو بخیل ہے، یا کہے: تو بزدل ہے، یا کہے: تو جھوٹا ہے، یا کہے: تو کمینہ ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 7000]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 253، حدیث 7030»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7000 in Urdu