الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
415. سليمان بن سمرة عن أبيه
سلیمان بن سمرہ کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 7023
وَبِإِسْنَادِهِ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ: إِنَّ الْأَنْبِيَاءَ يَتَبَاهَوْنَ أَيُّهُمْ أَكْثَرُ أَصْحَابًا مِنْ أُمَّتِهِ، فَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ يَوْمَئِذٍ أَكْثَرَهُمْ كُلِّهِمْ وَارِدَةً، فَإِنَّهُ كُلُّ رَجُلٍ مِنْهُمْ يَوْمَئِذٍ قَائِمٌ عَلَى حَوْضٍ مَلْآنَ، مَعَهُ عَصًا، يَدْعُو مَنْ عَرَفَ مِنْ أُمَّتِهِ، وَلِكُلِّ أُمَّةٍ سِمًا يَعْرِفُهُمْ بِهَا نَبِيُّهُمْ.
اسی سند سے سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انبیاء اس بات پر فخر کریں گے کہ ان میں سے کس کے ساتھی اس کی امت میں سے زیادہ ہیں، تو مجھے امید ہے کہ اس دن میرے (حوض پر) آنے والے ان سب سے زیادہ ہوں، کیونکہ ان میں سے ہر نبی اس دن ایک بھرے ہوئے حوض پر کھڑا ہو گا، اس کے ہاتھ میں ایک لاٹھی ہو گی، وہ اپنی امت میں سے جسے پہچانے گا اسے بلائے گا، اور ہر امت کی ایک نشانی ہو گی جس سے اس کا نبی انہیں پہچان لے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 7023]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 259، حدیث 7053»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7023 in Urdu