الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
415. سليمان بن سمرة عن أبيه
سلیمان بن سمرہ کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 7043
وَبِإِسْنَادِهِ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- كَانَ يَقُولُ لَنَا: إِنِّي وَاللهِ مَا سَرَّنِي أَنَّ لِي أُحُدًا ذَهَبًا كُلَّهُ ثُمَّ أُوَرِّثُهُ.
اسی سند سے سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے فرمایا کرتے تھے: ”اللہ کی قسم، مجھے یہ بات خوش نہیں کرتی کہ احد پہاڑ سارے کا سارا سونا بن کر میرا ہو جائے، پھر میں اسے اپنے پیچھے وراثت میں چھوڑوں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 7043]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 263، حدیث 7074»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7043 in Urdu