الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
415. سليمان بن سمرة عن أبيه
سلیمان بن سمرہ کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 7065
وَبِإِسْنَادِهِ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ -رَضِيَ اللهُ عَنْهُ-، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- كَانَ يَقُولُ: بَنُو غِفَارٍ وَأَسْلَمُ كَانُوا كَكَثِيرٍ مِنَ النَّاسِ فِتْنَةً، يَقُولُونَ: لَوْ كَانَ خَيْرًا مَا جَعَلَهُمُ اللهُ أَوَّلَ النَّاسِ فِيهِ، وَإِنَّهَا غِفَارٌ غَفَرَ اللهُ لَهَا، وَأَسْلَمُ سَالَمَهَا اللهُ.
اسی سند سے سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ”بنو غفار اور اسلم قبائل بہت سے لوگوں کے لیے فتنے کا باعث تھے، وہ کہتے: اگر یہ اسلام اچھا ہوتا تو اللہ انہیں اس میں سب سے پہلے نہ بناتا۔ حالانکہ غفار وہ ہے جسے اللہ نے بخش دیا، اور اسلم وہ ہے جسے اللہ نے سلامتی دی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 7065]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 268، حدیث 7096»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7065 in Urdu