الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. أبو الأشعث الصنعاني عن شداد
ابوالاشعث صنعانی کی سیدنا شداد رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7084
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ، عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ، قَالَ: خَصْلَتَانِ سَمِعْتُهُمَا مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، قَالَ: إِنَّ اللهَ كَتَبَ الْإِحْسَانَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ، فَإِذَا قَتَلْتُمْ فَأَحْسِنُوا الْقِتْلَةَ، وَإِذَا ذَبَحْتُمْ فَأَحْسِنُوا الذَّبْحَ، وَلْيُحِدَّ أَحَدُكُمْ شَفْرَتَهُ، وَلْيُرِحْ ذَبِيحَتَهُ.
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں: دو باتیں ہیں جو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ نے ہر چیز میں احسان لکھ دیا ہے، پس جب تم قتل کرو تو اچھے طریقے سے قتل کرو، اور جب ذبح کرو تو اچھے طریقے سے ذبح کرو، اور تم میں سے کوئی اپنی چھری تیز کر لے، اور اپنے ذبیحہ کو آرام پہنچائے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الشين/حدیث: 7084]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 274، حدیث 7115»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7084 in Urdu