🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. شيبة بن عتبة بن ربيعة بن عبد شمس بن عبد مناف أبو هاشم خال معاوية بن أبي سفيان رضي الله عنه، وأمه خناس بنت مالك بن مالك بن المضرب حجير بن عبد معيص بن عامر بن لؤي بن غالب بن فهر بن مالك، وكان أعور، فقئت عينه يوم اليرموك، وتوفي في زمن معاوية رضي الله عنه
سیدنا شیبہ بن عتبہ بن ربیعہ بن عبدشمس بن عبدمناف ابوہاشم رضی اللہ عنہ، سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کے ماموں تھے، ان کی والدہ خناس بنت مالک بن مالک بن مضرب بن حجیر بن عبدمعیص بن عامر بن لؤی بن غالب بن فہر بن مالک تھیں، وہ کانے تھے، جنگ یرموک میں ان کی آنکھ ضائع ہوئی، اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور میں وفات پائی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7169
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ (ح) ، وَحَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ الرَّقِّيُّ، ثَنَا أَبُو حُذَيْفَةَ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، وَالْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، قَالَ: دَخَلَ مُعَاوِيَةُ عَلَى خَالِهِ أَبِي هَاشِمِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ وَهُوَ مَرِيضٌ يَبْكِي، فَقَالَ: يَا خَالُ مَا يُبْكِيكَ؟ أَوَجَعٌ يَشْمَئِزُّكَ؟ أَمْ حِرْصٌ عَلَى الدُّنْيَا؟ قَالَ: كُلٌّ لَا، وَلَكِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- عَهِدَ إِلَيَّ عَهْدًا، لَمْ آخُذْ بِهِ، فَقَالَ: يَا أَبَا هَاشِمٍ، سَتَرَى أَمْوَالًا يُؤْتَاهَا أَقْوَامٌ، وَإِنَّمَا يَكْفِيكَ مِنْ جَمِيعِ الدُّنْيَا خَادِمٌ وَمَرْكَبٌ فِي سَبِيلِ اللهِ "، فَأُرَانِي الْيَوْمَ قَدْ جَمَعْتُ.
ابووائل کہتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ اپنے ماموں ابوہاشم بن عتبہ بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، جو بیمار تھے اور رو رہے تھے، تو انہوں نے کہا: اے ماموں! آپ کو کیا رلا رہا ہے؟ کوئی تکلیف جو آپ کو بے چین کر رہی ہے؟ یا دنیا کی حرص؟ انہوں نے کہا: نہ یہ، نہ وہ، بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ایک وصیت کی تھی جس پر میں نے عمل نہیں کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”اے ابو ہاشم! تم ایسا مال دیکھو گے جو لوگوں کو دیا جائے گا، اور تمہیں ساری دنیا میں سے صرف ایک خادم اور اللہ کی راہ میں ایک سواری کافی ہے۔“ تو آج میں دیکھ رہا ہوں کہ میں نے (اس کے خلاف) مال جمع کر لیا ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الشين/حدیث: 7169]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 302، حدیث 7200»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7169 in Urdu