الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
63. ومما أسند أنس بن مالك رضي الله عنه
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 723
وَبِإِسْنَادِهِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ سَاعَةَ يُسَلِّمُ يَقُومُ ثُمَّ صَلَّيْتُ مَعَ أَبِي بَكْرٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - فَكَانَ إِذَا سَلَّمَ وَثَبَ كَأَنَّهُ يَقُومُ عَنْ رَضْفَةٍ.
اسی سند سے مروی ہے کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم جس گھڑی سلام پھیرتے اسی وقت کھڑے ہو جاتے۔ پھر میں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ نماز پڑھی، وہ سلام پھیرتے ہی اس طرح اچھل کر کھڑے ہو جاتے جیسے دہکتے پتھر سے اٹھ رہے ہوں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 723]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 252، حدیث 727»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 723 in Urdu