الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. صخر بن حرب بن أمية بن عبد شمس بن عبد مناف أبو سفيان من أخبار أبي سفيان ووفاته
سیدنا صخر بن حرب بن امیہ بن عبدشمس بن عبدمناف ابوسفیان رضی اللہ عنہ، ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے حالات اور وفات کا بیان
حدیث نمبر: 7237
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَعْيَنَ الْبَغْدَادِيُّ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ الْبَجَلِيُّ، ثَنَا الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: لَمَّا كُنَّا بِسَرِفَ قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ أَبَا سُفْيَانَ قَرِيبٌ مِنْكُمْ، فَاحْذَرُوهُ. فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " أَسْلِمْ يَا أَبَا سُفْيَانَ ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، قَوْمِي قَوْمِي قَالَ: " فَإِنَّ قَوْمَكَ مَنْ أَغْلَقَ بَابَهُ فَهُوَ آمِنٌ ". قَالَ: اجْعَلْ لِي شَيْئًا. قَالَ: " مَنْ دَخَلَ دَارَكَ فَهُوَ آمِنٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں: جب ہم سرف میں تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابو سفیان تمہارے قریب ہے، اس سے ہوشیار رہو۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”اسلام لے آؤ اے ابو سفیان۔“ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میری قوم، میری قوم کا کیا ہو گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری قوم میں سے جو اپنا دروازہ بند کر لے وہ امن میں ہے۔“ اس نے کہا: میرے لیے کچھ خاص بنا دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو تمہارے گھر میں داخل ہو وہ امن میں ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7237]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 14، حدیث 7268»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7237 in Urdu