الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. صخر بن القعقاع الباهلي
سیدنا صخر بن قعقاع باہلی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 7253
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَغَوِيُّ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ، ثَنَا قَزَعَةُ بْنُ سُوَيْدٍ الْبَاهِلِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي سُوَيْدُ بْنُ حُجَيْرٍ، حَدَّثَنِي خَالِي، قَالَ: لَقِيتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ عَرَفَةَ وَالْمُزْدَلِفَةَ، فَأَخَذْتُ بِخِطَامِ نَاقَتِهِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا يُقَرِّبُنِي مِنَ الْجَنَّةِ، وَيُبَاعِدُنِي مِنَ النَّارِ؟ فَقَالَ: أَمَا وَاللهِ لَئِنْ كُنْتَ أَوْجَزْتَ الْمَسْأَلَةَ، لَقَدْ عَظَّمْتَ وَأَطْوَلْتَ، أَقِمِ الصَّلَاةَ الْمَكْتُوبَةَ، وَأَدِّ الزَّكَاةَ الْمَفْرُوضَةَ، وَحُجَّ الْبَيْتَ، وَمَا أَحْبَبْتَ أَنْ يَفْعَلَهُ النَّاسُ بِكَ فَافْعَلْهُ بِهِمْ، وَمَا كَرِهْتَ أَنْ يَفْعَلَهُ النَّاسُ بِكَ فَدَعِ النَّاسَ مِنْهُ، خَلِّ خِطَامَ النَّاقَةِ.
قَالَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ: وَقَالَهُ صَخْرُ بْنُ الْقَعْقَاعِ الْبَاهِلِيُّ.
قَالَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ: وَقَالَهُ صَخْرُ بْنُ الْقَعْقَاعِ الْبَاهِلِيُّ.
سوید بن حجیر رحمہ اللہ اپنے ماموں سے روایت کرتے ہیں، کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرفات اور مزدلفہ کے درمیان ملا، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کی نکیل تھام لی، اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسی بات بتائیں جو مجھے جنت سے قریب اور دوزخ سے دور کر دے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سنو، اللہ کی قسم! اگرچہ تم نے سوال مختصر کیا، لیکن تم نے بڑی اور طویل بات پوچھی ہے۔ فرض نماز قائم کرو، فرض زکاۃ ادا کرو، بیت اللہ کا حج کرو، اور جو تم پسند کرتے ہو کہ لوگ تمہارے ساتھ کریں وہ تم ان کے ساتھ کرو، اور جو تم ناپسند کرتے ہو کہ لوگ تمہارے ساتھ کریں وہ تم لوگوں کے ساتھ نہ کرو، اب اونٹنی کی نکیل چھوڑ دو۔“ ابراہیم بن حجاج رحمہ اللہ کہتے ہیں: اور یہ حدیث سیدنا صخر بن قعقاع باہلی رضی اللہ عنہ نے بھی بیان کی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7253]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 27، حدیث 7284»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7253 in Urdu