الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. عاصم بن أبي النجود عن زر
عاصم بن ابی نجود کی زر بن حبیش سے روایات
حدیث نمبر: 7320
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ زِرٍّ قَالَ: أَتَيْتُ صَفْوَانَ بْنَ عَسَّالٍ أَسْأَلُهُ عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ، فَقَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُنَا فِي السَّفَرِ أَنْ لَا نَنْزِعَ خِفَافَنَا ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيَهُنَّ، إِلَّا مِنْ جَنَابَةٍ، وَلَكِنْ مِنْ نَوْمٍ وَغَائِطٍ وَبَوْلٍ.
زر بن حبیش رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ کے پاس موزوں پر مسح کے بارے میں پوچھنے آیا تو انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں سفر میں حکم دیتے تھے کہ ہم اپنے موزے تین دن رات نہ اتاریں سوائے جنابت کے، البتہ نیند، پاخانہ اور پیشاب کی وجہ سے (مسح ہی کافی ہے)۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7320]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 56، حدیث 7351»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7320 in Urdu