الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. عاصم بن أبي النجود عن زر
عاصم بن ابی نجود کی زر بن حبیش سے روایات
حدیث نمبر: 7345
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ الطُّوسِيُّ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ، قَالَ: سَأَلْتُ صَفْوَانَ بْنَ عَسَّالٍ عَنِ الْمَسْحِ؟ فَقَالَ: " كُنَّا إِذَا كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَسَحْنَا عَلَيْهِمَا ثَلَاثًا فِي السَّفَرِ إِلَّا مِنْ جَنَابَةٍ، لَكِنْ مِنْ غَائِطٍ وَبَوْلٍ وَنَوْمٍ.
زر بن حبیش رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ سے مسح کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ”جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوتے تو سفر میں ان (موزوں) پر تین دن مسح کرتے، سوائے جنابت کے، البتہ پاخانے، پیشاب اور نیند کی وجہ سے (مسح کرتے تھے)۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7345]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 64، حدیث 7376»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7345 in Urdu