الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
45. باب (أحاديث 7388–7425)
باب (احادیث 7388 تا 7425)
حدیث نمبر: 7405
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، أَنَا خَالِدٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ، أَنَّهُ أَهْدَى لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِمَارَ وَحْشٍ، فَرَدَّهُ، فَرَأَى ذَلِكَ فِي وَجْهِهِ، فَقَالَ: إِنَّا لَمْ نَرُدَّهُ عَلَيْكَ إِلَّا أَنَّا حُرُمٌ.
سیدنا صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جنگلی گدھا ہدیہ کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ واپس کر دیا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ناگواری ان کے چہرے پر دیکھی تو فرمایا: ”ہم نے تمہیں یہ واپس صرف اس لیے کیا کہ ہم احرام کی حالت میں ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7405]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 84، حدیث 7436»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7405 in Urdu