🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
51. سليمان بن حبيب المحاربي قاضي عمر بن عبد العزيز، عن أبي أمامة صدي بن عجلان
سلیمان بن حبیب محاربی، عمر بن عبدالعزیز کے قاضی، کی ابواُمامہ صدی بن عجلان رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7458
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ، وَعَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، قَالَا: ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: أَرْبَعَةٌ لَعَنَهُمُ اللهُ فَوْقَ عَرْشِهِ، وَأَمَّنَتْ عَلَيْهِمْ مَلَائِكَتُهُ: الَّذِي يُحْصِنُ نَفْسَهُ عَنِ النِّسَاءِ، وَلَا يَتَزَوَّجُ وَلَا يَتَسَرَّى لِأَنْ لَا يُولَدَ لَهُ وَلَدٌ، وَالرَّجُلُ يَتَشَبَّهُ بِالنِّسَاءِ، وَقَدْ خَلَقَهُ اللهُ ذَكَرًا، وَالْمَرْأَةُ تَتَشَبَّهُ بِالرِّجَالِ، وَقَدْ خَلَقَهَا اللهُ عَزَّ وَجَلَّ أُنْثَى، وَمُضَلِّلُ الْمَسَاكِينَ قَالَ خَالِدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ: " يَعْنِي الَّذِي يَهْزَأُ بِهِمْ يَقُولُ لِلْمِسْكِينِ: هَلُمَّ أُعْطِيكَ، فَإِذَا جَاءَهُ الرَّجُلُ قَالَ: لَيْسَ مَعِي شَيْءٌ، وَيَقُولُ لِلْمَكْفُوفِ: اتَّقِ الْبِئْرَ، اتَّقِ الدَّابَّةَ، وَلَيْسَ بَيْنَ يَدَيْهِ شَيْءٌ، وَالرَّجُلُ يَسْأَلُ عَنْ دَارِ الْقَوْمِ، فَيُرْشِدُهُ إِلَى غَيْرِهَا ".
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چار قسم کے لوگوں پر اللہ نے اپنے عرش کے اوپر سے لعنت کی ہے، اور اس کے فرشتوں نے اس پر آمین کہی ہے: وہ شخص جو صرف اس لیے عورتوں سے دور رہے، نہ نکاح کرے اور نہ لونڈی رکھے، تاکہ اس کی کوئی اولاد نہ ہو، اور وہ مرد جو عورتوں کی مشابہت اختیار کرے حالانکہ اللہ نے اسے مرد بنایا ہے، اور وہ عورت جو مردوں کی مشابہت اختیار کرے حالانکہ اللہ عزوجل نے اسے عورت بنایا ہے، اور مسکینوں کو گمراہ کرنے والا۔“ خالد بن زبرقان کہتے ہیں: یعنی وہ شخص جو مسکینوں کا مذاق اڑاتا ہے، مسکین سے کہتا ہے: آؤ میں تمہیں کچھ دوں، پھر جب وہ آدمی اس کے پاس آتا ہے تو کہتا ہے: میرے پاس کچھ نہیں۔ اور نابینا سے کہتا ہے: کنویں سے بچو، جانور سے بچو، حالانکہ اس کے سامنے کچھ نہیں ہوتا۔ اور جو شخص کسی قوم کے گھر کے بارے میں پوچھے تو وہ اسے غلط راستہ بتا دیتا ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7458]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 99، حدیث 7489»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7458 in Urdu