الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
55. أبو عتبة الكندي، عن أبي أمامة
ابوعتبہ کندی کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7478
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مَنْدَهْ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ رُسْتَهْ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ أَبِي عُتْبَةَ الْكِنْدِيِّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَتَعْرِفُ أُمَّتَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟ قَالَ: " نَعَمْ ". قُلْتُ: مَنْ رَأَيْتَ، وَمَنْ لَمْ تَرَ؟ قَالَ: " مَنْ رَأَيْتَ؟، وَمَنْ لَمْ أَرَ؟ ". قُلْتُ: بِمَاذَا؟ قَالَ: غُرٌّ مُحَجَّلُونَ مِنْ آثَارِ الْوُضُوءِ.
سیدنا ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ، کیا آپ اپنی امت کو قیامت کے دن پہچان لیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ میں نے عرض کیا: جنہیں آپ نے دیکھا اور جنہیں نہیں دیکھا، سب کو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنہیں میں نے دیکھا اور جنہیں نہیں دیکھا، سب کو پہچان لوں گا۔“ میں نے عرض کیا: کس علامت سے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وضو کے اثر سے ان کے چہرے اور ہاتھ پاؤں روشن اور چمکدار ہوں گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7478]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 106، حدیث 7509»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7478 in Urdu