الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
58. محمد بن زياد الألهاني، عن أبي أمامة
محمد بن زیاد الہانی کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7492
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ خَالَوَيْهِ الْوَاسِطِيُّ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ، ثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ عَلَى نَاقَتِهِ الْجَدْعَاءِ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، يَقُولُ: أُوصِيكُمْ بِالْجَارِ حَتَّى أَكْثَرَ، فَقُلْتُ: إِنَّهُ لَيُوَرِّثُهُ.
محمد بن زیاد الہانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اونٹنی جدعاء پر سوار حجۃ الوداع میں تھے، یہ فرماتے سنا: ”میں تمہیں پڑوسی کے بارے میں وصیت کرتا ہوں“ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات بار بار دہرائی، میں نے دل میں سوچا کہ کہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے وارث ہی نہ بنا دیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7492]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 111، حدیث 7523»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7492 in Urdu