الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
59. أبو سلام الأسود، عن أبي أمامة
ابوسلام اسود کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7515
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سَهْلٍ الْخَيَّاطُ، ثَنَا مُصْعَبُ بْنُ سَلَّامٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْعَلَاءِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَبِي سَلَّامٍ الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: حَوْضِي كَمَا بَيْنَ عَدَنَ وَعَمَّانَ، فِيهِ الْأَكَاوِيبُ عَدَدُ نُجُومِ السَّمَاءِ مَنْ شَرِبَ مِنْهُ لَمْ يَظْمَأْ بَعْدَهُ أَبَدًا، وَإِنَّ مِمَّنْ يَرِدُ عَلَيْهِ مِنْ أُمَّتِي الشَّعِثَةُ رُءُوسُهُمُ الدَّنِسَةُ ثِيَابُهُمْ، لَا يَنْكِحُونَ الْمُتَنَعِّمَاتِ، وَلَا يَحْضُرُونَ السُّدَدَ - يَعْنِي أَبْوَابَ السُّلْطَانِ - الَّذِينَ يُعْطُونَ كُلَّ الَّذِي عَلَيْهِمْ، وَلَا يُعْطَوْنَ كُلَّ الَّذِي لَهُمْ.
سیدنا ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرا حوض عدن اور عمان کے درمیان جتنا بڑا ہے، اس میں آسمان کے ستاروں کی تعداد کے برابر پیالے ہیں، جس نے اس سے پی لیا وہ کبھی پیاسا نہیں ہو گا۔ اور میری امت میں سے جو لوگ اس پر آئیں گے ان میں پراگندہ بالوں اور میلے کپڑوں والے لوگ بھی ہوں گے، جو نازونعم والی عورتوں سے نکاح نہیں کر پاتے، اور نہ ہی حکمرانوں کے دربار کے دروازوں پر حاضر ہوتے ہیں، وہ لوگ جو اپنے ذمے کا سارا حق ادا کرتے ہیں مگر انہیں ان کا پورا حق نہیں دیا جاتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7515]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 119، حدیث 7546»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7515 in Urdu