🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
63. مكحول الشامي، عن أبي أمامة
مکحول شامی کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7568
حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ الدَّلَّالُ، ثَنَا أَسِيدُ بْنُ زَيْدٍ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ، عَنِ الْأَحْوَصِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا، فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنْ بَيْنِ عَيْنَيْ جَهَنَّمَ فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَى أَصْحَابِهِ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، نُحَدِّثُ عَنْكَ بِالْحَدِيثِ نَزِيدُ وَنُنْقِصُ، قَالَ: " لَيْسَ ذَا أَعْنِيكُمْ إِنَّمَا أَعْنِي الَّذِي يَكْذِبُ عَلَيَّ مُتَحَدِّثًا، يَطْلُبُ بِهِ شَيْنَ الْإِسْلَامِ ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّكَ قُلْتَ: بَيْنَ عَيْنَيْ جَهَنَّمَ وَهَلْ لِجَهَنَّمَ عَيْنٌ؟ قَالَ: " نَعَمْ "، أَمَا سَمِعْتَهُ يَقُولُ: إِذَا رَأَتْهُمْ مِنْ مَكَانٍ بَعِيدٍ سَمِعُوا لَهَا تَغَيُّظًا وَزَفِيرًا فَهَلْ تَرَاهُمْ إِلَّا بِعَيْنَيْنِ؟.
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھا، وہ اپنا ٹھکانہ جہنم کی دونوں آنکھوں کے درمیان بنا لے۔“ یہ بات صحابہ پر گراں گزری، انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ، ہم تو آپ سے حدیث بیان کرتے ہوئے کبھی کمی بیشی کر بیٹھتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری مراد تم نہیں، میری مراد تو وہ شخص ہے جو باتیں بناتے ہوئے مجھ پر جھوٹ باندھے، اور اس سے اسلام کو بدنام کرنا چاہے۔“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ، آپ نے فرمایا ’جہنم کی دونوں آنکھوں کے درمیان‘، کیا جہنم کی آنکھ بھی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، کیا تم نے اللہ کا یہ فرمان نہیں سنا: ’جب وہ انہیں دور جگہ سے دیکھے گی تو وہ اس کے غصے اور دھاڑ کی آواز سنیں گے‘ [سورۃ الفرقان: 12] ، تو وہ انہیں دو آنکھوں کے بغیر کیسے دیکھے گی؟“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7568]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 131، حدیث 7599»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7568 in Urdu