🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
64. شرحبيل بن مسلم الخولاني، عن أبي أمامة
شرحبیل بن مسلم خولانی کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7584
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، (ح) .
وَحَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ، (ح) .
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ شَاهِينَ، ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، (ح) .
وَحَدَّثَنَا أَبُو شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّقِّيُّ (ح) .
، وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالُوا: ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ الْخَوْلَانِيِّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ فِي عَامِ حَجَّةِ الْوَدَاعِ: إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ أَعْطَى كُلَّ ذِي حَقٍّ حَقَّهُ، وَلَا وَصِيَّةَ لِوَارِثٍ ". " الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ. وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ، وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ، مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ أَوْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ، فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللهِ الْبَالِغَةُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ ". " وَلَا تُنْفِقَنَّ امْرَأَةٌ شَيْئًا مِنْ بَيْتِهَا إِلَّا بِإِذْنِ زَوْجِهَا ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَلَا الطَّعَامَ؟ قَالَ: " ذَلِكَ أَفْضَلُ أَمْوَالِنَا ". ثُمَّ قَالَ: " الْعَارِيَةُ مُؤَدَّاةٌ، وَالْمَنِيحَةُ مَرْدُودَةٌ، وَالدَّيْنُ يُقْضَى، وَالزَّعِيمُ غَارِمٌ " " وَاللَّفْظُ لِحَدِيثِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ".
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حجۃ الوداع کے سال یہ فرماتے سنا: ”اللہ عزوجل نے ہر حق دار کو اس کا حق دے دیا ہے، کسی وارث کے لیے کوئی وصیت جائز نہیں۔“
”بچہ صاحبِ فراش (شوہر) کا ہے، اور زانی کے لیے پتھر (نامرادی) ہے، ان کا حساب اللہ عزوجل کے ذمے ہے، جو شخص اپنے باپ کے سوا کسی اور کی طرف اپنی نسبت کرے، یا اپنے آزاد کرنے والوں کے سوا کسی اور کی طرف اپنی وابستگی کرے، اس پر اللہ کی لعنت ہے جو قیامت تک رہے گی۔“
”اور کوئی عورت اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر اپنے گھر سے کچھ خرچ نہ کرے۔“ عرض کیا گیا: یا رسول اللہ، کیا کھانا بھی نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تو ہمارے مالوں میں سب سے بہتر ہے۔“
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عاریت واپس کی جانے والی ہے، عطیہ واپس کیا جانے والا ہے، قرض ادا کیا جانے والا ہے، اور ضامن تاوان دینے والا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7584]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 135، حدیث 7615»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7584 in Urdu