الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
97. عفير بن معدان، عن سليم بن عامر
عفیر بن معدان کی سلیم بن عامر سے روایات
حدیث نمبر: 7668
حَدَّثَنَا أَبُو زَيْدٍ الْحَوْطِيُّ، ثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، ثَنَا عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ، عَنْ سُلَيْمِ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ بِالْحُسَيْنِ، فَجَعَلَ يُقَبِّلُهُ وَهُوَ فِي حِجْرِهِ فَبَالَ، فَذَهَبُوا لِيُنَاوِلُوهُ، فَقَالَ: " لَا تَقْطَعُوا دَرَّهُ " فَتَرَكَهُ حَتَّى فَرَغَ مِنْ بَوْلِهِ.
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کو لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں اپنی گود میں لے کر چومنے لگے، اتنے میں انہوں نے پیشاب کر دیا، لوگ انہیں اٹھانے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کی دھار مت کاٹو۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں چھوڑے رکھا یہاں تک کہ وہ پیشاب سے فارغ ہو گئے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7668]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 167، حدیث 7699»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7668 in Urdu