الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
97. عفير بن معدان، عن سليم بن عامر
عفیر بن معدان کی سلیم بن عامر سے روایات
حدیث نمبر: 7680
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ النُّفَيْلِيُّ، ثَنَا عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ، عَنْ سُلَيْمِ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ فِي بَعْضِ مَغَازِيهِ، فَمَرَّ بِأَهْلِ أَبْيَاتٍ مِنَ الْعَرَبِ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِمْ: هَلْ مِنْ مَاءٍ لِوُضُوءِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالُوا: مَا عِنْدَنَا مَاءٌ إِلَّا فِي إِهَابِ مَيْتَةٍ، دَبَغْنَاهُ بِلَبَنٍ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِمْ: إِنَّ دِبَاغَهُ طَهُورُهُ فَأُتِيَ مِنْهُ فَتَوَضَّأَ، ثُمَّ صَلَّى.
سلیم بن عامر رحمہ اللہ سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کسی غزوے میں نکلے، تو عرب کے کچھ خیموں والوں کے پاس سے گزرے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف پیغام بھیجا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کے لیے کچھ پانی ہے؟ انہوں نے کہا: ہمارے پاس مردار کی کھال کے سوا کوئی پانی نہیں، جسے ہم نے دودھ سے دباغت دی ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف پیغام بھیجا: ”اس کی دباغت ہی اسے پاک کر دیتی ہے۔“ تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے وضو کیا، پھر نماز پڑھی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7680]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 169، حدیث 7711»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7680 in Urdu