الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
112. معاوية بن صالح، عن القاسم
معاویہ بن صالح کی قاسم سے روایات
حدیث نمبر: 7749
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ يُوسُفُ بْنُ يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأَزْرَقُ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ قَامَتْ ثُلَّةٌ مِنَ النَّاسِ يَسُدُّونَ الْأُفُقَ، نُورُهُمْ كَالشَّمْسِ فَيُقَالُ: النَّبِيُّ الْأُمِّيُّ، فَيَتَحَسَّسُ لَهَا كُلُّ نَبِيٍّ فَيُقَالُ: مُحَمَّدٌ وَأُمَّتُهُ، ثُمَّ تَقُومُ ثُلَّةٌ أُخْرَى تَسُدُّ مَا بَيْنَ الْأُفُقِ، نُورُهُمْ كَالْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، فَيُقَالُ: النَّبِيُّ الْأُمِّيُّ، فَيَتَحَسَّسُ لَهَا كُلُّ نَبِيٍّ، فَيُقَالُ: مُحَمَّدٌ وَأُمَّتُهُ، ثُمَّ تَقُومُ ثُلَّةٌ أُخْرَى تَسُدُّ مَا بَيْنَ الْأُفُقِ نُورُهُمْ مِثْلُ كَوْكَبٍ فِي السَّمَاءِ، فَيُقَالُ: النَّبِيُّ الْأُمِّيُّ، فَيَتَحَسَّسُ لَهَا كُلُّ نَبِيٍّ، فَيُقَالُ: مُحَمَّدٌ وَأُمَّتُهُ، ثُمَّ يَحْثِي حَثْيَتَيْنِ، فَيَقُولُ: هَذَا لَكَ يَا مُحَمَّدُ، وَهَذَا مِنِّي لَكَ يَا مُحَمَّدُ، ثُمَّ يُوضَعُ الْمِيزَانُ، وَيُؤْخَذُ فِي الْحِسَابِ.
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب قیامت کا دن ہو گا تو ایک جماعت کھڑی ہو گی جو افق کو گھیر لے گی، ان کا نور سورج جیسا ہو گا، تو کہا جائے گا: نبیِ امی (کی امت کہاں ہے)؟ تو ہر نبی اسے تلاش کرے گا، تو کہا جائے گا: محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی امت۔ پھر ایک اور جماعت کھڑی ہو گی جو افق کو گھیر لے گی، ان کا نور چودھویں رات کے چاند جیسا ہو گا، تو کہا جائے گا: نبیِ امی؟ تو ہر نبی اسے تلاش کرے گا، تو کہا جائے گا: محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی امت۔ پھر ایک اور جماعت کھڑی ہو گی جو افق کو گھیر لے گی، ان کا نور آسمان کے ستارے جیسا ہو گا، تو کہا جائے گا: نبیِ امی؟ تو ہر نبی اسے تلاش کرے گا، تو کہا جائے گا: محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی امت۔ پھر (اللہ تعالیٰ) دو لپیں بھر کر عطا فرمائے گا، اور فرمائے گا: یہ تیرے لیے ہے، اے محمد! اور یہ میری طرف سے تیرے لیے ہے، اے محمد! پھر میزان قائم کی جائے گی، اور حساب شروع ہو گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7749]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 189، حدیث 7780»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7749 in Urdu