الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
124. عبيد بن زحر، عن علي بن يزيد مطرح بن يزيد أبو المهلب، عن عبيد الله بن زحر
عبید بن زحر کی علی بن یزید سے روایات؛ مطرح بن یزید ابومہلب کی عبیداللہ بن زحر سے روایات
حدیث نمبر: 7781
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ الرَّقِّيُّ، ثَنَا أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ مُطَّرِحِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ زَحْرٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ: كَانَتِ امْرَأَةٌ تُرَافِثُ الرِّجَالَ، وَكَانَتْ بَذِيئَةً، فَمَرَّتْ بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَأْكُلُ ثَرِيدًا عَلَى طَرَيَانٍ، قَالَتِ: انْظُرُوا إِلَيْهِ يَجْلِسُ كَمَا يَجْلِسُ الْعَبْدُ، وَيَأْكُلُ كَمَا يَأْكُلُ الْعَبْدُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: وَأَيُّ عَبْدٍ أَعْبَدُ مِنِّي. قَالَتْ: وَيَأْكُلُ وَلَا يُطْعِمُنِي. قَالَ: " فَكُلِي ". قَالَتْ: نَاوِلْنِي يَدَكَ، فَنَاوَلَهَا قَالَتْ: أَطْعِمْنِي مِمَّا فِي فِيكَ فَأَعْطَاهَا، فَأَكَلَتْ، فَغَلَبَهَا الْحَيَاءُ، فَلَمْ تُرَافِثْ أَحَدًا حَتَّى مَاتَتْ.
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک عورت تھی جو مردوں سے بیہودہ باتیں کیا کرتی اور زبان دراز تھی، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزری جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک خوان (طشتری) پر ثرید کھا رہے تھے، تو اس عورت نے کہا: انہیں دیکھو، یہ ایسے بیٹھتے ہیں جیسے غلام بیٹھتا ہے، اور ایسے کھاتے ہیں جیسے غلام کھاتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کون سا غلام مجھ سے بڑھ کر غلام ہے؟“ اس نے کہا: اور آپ کھاتے ہیں اور مجھے نہیں کھلاتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو کھا لو۔“ اس نے کہا: مجھے اپنا ہاتھ دیجیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنا ہاتھ دیا، اس نے کہا: جو آپ کے منہ میں ہے اسی میں سے مجھے کھلائیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیا، تو اس نے کھایا، پھر اسے ایسی شرم نے گھیر لیا کہ اس کے بعد وہ مرتے دم تک کسی سے بیہودہ بات نہیں کرتی تھی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7781]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 200، حدیث 7812»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7781 in Urdu