الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
132. أبو عبد الرحيم خالد بن أبي يزيد، عن أبي عبد الملك علي بن يزيد، عن القاسم
ابوعبدالرحیم خالد بن ابی یزید کی ابوعبدالملک علی بن یزید کے واسطے سے قاسم سے روایات
حدیث نمبر: 7861
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْبَرَاءِ، ثَنَا الْمُعَافَى بْنُ سُلَيْمَانَ، ثَنَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: جَلَسَ نَبِيُّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَرَفَعَ نَبِيُّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ، فَقَالَ: " مَنْ يُبَايِعُنِي؟ "، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَلَمْ يَقُمْ إِلَيْهِ أَحَدٌ إِلَّا ثَوْبَانُ، فَقَالَ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي قَدْ بَايَعْنَاكَ مَرَّةً، وَأَنَا أُبَايِعُكَ الثَّانِيَةَ، فَعَلَامَ أُبَايِعُكَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: عَلَى أَنْ لَا تَسْأَلُوا النَّاسَ شَيْئًا وَلَكُمُ الْجَنَّةُ. فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنْ أَنَا بَايَعْتُكَ، وَلَمْ أَسْأَلِ النَّاسَ شَيْئًا فَلِيَ الْجَنَّةُ؟ قَالَ: " نَعَمْ، إِنْ شَاءَ اللهُ ". قَالَ: لَا وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ، لَا أَسْأَلُ شَيْئًا مَا بَقِيتُ فِي الدُّنْيَا.
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے چند صحابہ کے درمیان بیٹھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ اٹھایا اور فرمایا: ”کون مجھ سے بیعت کرے گا؟“ تین بار فرمایا، مگر سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کے سوا کوئی کھڑا نہ ہوا، انہوں نے کہا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، ہم نے ایک بار آپ سے بیعت کر لی، اب میں دوبارہ بیعت کرتا ہوں، تو یا رسول اللہ! میں کس بات پر بیعت کروں؟ فرمایا: ”اس بات پر کہ تم لوگوں سے کچھ نہیں مانگو گے، اور تمہارے لیے جنت ہے۔“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اگر میں آپ سے بیعت کروں اور لوگوں سے کچھ نہ مانگوں تو کیا مجھے جنت ملے گی؟ فرمایا: ”ہاں، اگر اللہ نے چاہا۔“ انہوں نے کہا: نہیں، اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا! میں جب تک دنیا میں رہوں گا کسی سے کچھ نہیں مانگوں گا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7861]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 226، حدیث 7892»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7861 in Urdu