الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
132. أبو عبد الرحيم خالد بن أبي يزيد، عن أبي عبد الملك علي بن يزيد، عن القاسم
ابوعبدالرحیم خالد بن ابی یزید کی ابوعبدالملک علی بن یزید کے واسطے سے قاسم سے روایات
حدیث نمبر: 7865
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْحَذَّاءُ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي كَرِيمَةَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنْ نَبِيِّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: جَاءَنِي جِبْرِيلُ، فَوَضَعَ يَدَيْهِ إِحْدَاهُمَا عَلَى صَدْرِي، وَالْأُخْرَى بَيْنَ كَتِفِي حَتَّى وَجَدْتُ بَرْدَ الَّتِي عَلَى صَدْرِي بَيْنَ كَتِفِي، وَالَّتِي بَيْنَ كَتِفِي فِي صَدْرِي، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، كَبِّرِ الْكَبِيرَ، وَهَلِّلْ بِالْيَقِينِ، وَقُلْ سُبْحَانَ رَبِّ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ.
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبریل میرے پاس آئے، انہوں نے اپنے دونوں ہاتھ رکھے، ایک میرے سینے پر اور دوسرا میرے دونوں کندھوں کے درمیان، یہاں تک کہ میں نے اس ہاتھ کی ٹھنڈک جو میرے سینے پر تھی اپنے کندھوں کے درمیان محسوس کی، اور جو کندھوں کے درمیان تھا اسے اپنے سینے میں محسوس کیا، پھر انہوں نے کہا: اے محمد! بڑائی بیان کرو (اللہ اکبر کہو)، یقین کے ساتھ توحید بیان کرو (لا الہ الا اللہ کہو)، اور کہو: پاک ہے اگلوں اور پچھلوں کے رب کی ذات۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7865]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 228، حدیث 7896»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7865 in Urdu