🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
144. جعفر بن الزبير، عن القاسم
جعفر بن زبیر کی قاسم سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7912
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ صَالِحٍ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ الْهَيْثَمِ، ثَنَا جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَمَّا خَلَقَ اللهُ - عَزَّ وَجَلَّ - الْخَلْقَ، وَقَضَى الْقَضِيَّةَ أَخَذَ أَهْلَ الْيَمِينِ بِيَمِينِهِ، وَأَهْلَ الشِّمَالِ بِشِمَالِهِ. فَقَالَ: يَا أَصْحَابَ الْيَمِينِ، قَالُوا: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ قَالَ: أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ؟ قَالُوا: بَلَى. قَالَ: يَا أَصْحَابَ الشِّمَالِ قَالُوا: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، قَالَ: أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ؟ قَالُوا: بَلَى، ثُمَّ خَلَطَ بَيْنَهُمْ، فَقَالَ قَائِلٌ: يَا رَبِّ لِمَ خَلَطْتَ بَيْنَهُمْ؟ قَالَ: لَهُمْ أَعْمَالٌ مِنْ دُونِ ذَلِكَ، هُمْ لَهَا عَامِلُونَ أَنْ يَقُولُوا يَوْمَ الْقِيَامَةِ: إِنَّا كُنَّا عَنْ هَذَا غَافِلِينَ، ثُمَّ رَدَّهُمْ فِي صُلْبِ آدَمَ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب اللہ عزوجل نے مخلوق کو پیدا کیا اور فیصلہ کر دیا تو دائیں ہاتھ والوں کو اپنے دائیں ہاتھ میں اور بائیں ہاتھ والوں کو اپنے بائیں ہاتھ میں لے لیا، پھر فرمایا: اے دائیں ہاتھ والو! انہوں نے کہا: حاضر ہیں اور تیری فرمانبرداری کے لیے تیار ہیں۔ فرمایا: کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں۔ پھر فرمایا: اے بائیں ہاتھ والو! انہوں نے کہا: حاضر ہیں اور تیری فرمانبرداری کے لیے تیار ہیں۔ فرمایا: کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں۔ پھر ان دونوں کو آپس میں ملا دیا۔ اس پر کسی کہنے والے نے کہا: اے میرے رب! تو نے انہیں آپس میں کیوں ملا دیا؟ فرمایا: ان کے لیے اس کے علاوہ بھی اعمال ہیں جو وہ کریں گے، تاکہ قیامت کے دن یہ نہ کہہ سکیں: ہم اس سے بے خبر تھے۔ پھر انہیں آدم علیہ السلام کی پشت میں لوٹا دیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7912]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 242، حدیث 7943»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7912 in Urdu