🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
152. سالم بن أبي الجعد، عن أبي أمامة
سالم بن ابی جعد کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7955
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابَانَ الْجُنْدَيْسَابُورِيُّ، ثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، ثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَهَا صَبِيَّانِ لَهَا صَبِيٌّ تُرْضِعُهُ، فَسَأَلَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَطَلَبَ، فَلَمْ يَجِدْ شَيْئًا يُعْطِيهَا حَتَّى أَصَابَ ثَلَاثَ تَمَرَاتٍ عِنْدَ بَعْضِ نِسَائِهِ، فَأَعْطَتْ هَذَا وَاحِدًا، وَهَذَا وَاحِدًا، وَأَمْسَكَتْ تَمْرَةً، فَبَكَى أَحَدُ الصَّبِيَّيْنِ، فَشَقَّتِ التَّمْرَةَ نِصْفَيْنِ، فَأَعْطَتْ هَذَا نِصْفًا وَهَذَا نِصْفًا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: حَامِلَاتٌ وَالِدَاتٌ مُرْضِعَاتٌ، رَحِيمَاتٌ بِأَوْلَادِهِنَّ، لَوْلَا مَا يَأْتِينَ إِلَى أَزْوَاجِهِنَّ لَدَخَلَ مُصَلِّيَاتُهُنَّ الْجَنَّةَ.
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی، اس کے ساتھ اس کے بچے تھے، ایک بچہ وہ دودھ پلا رہی تھی، اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تلاش کیا مگر کوئی چیز نہ ملی جو اسے دیتے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی بیوی کے پاس تین کھجوریں مل گئیں، تو اس نے ایک بچے کو ایک کھجور دی اور دوسرے کو ایک، اور ایک کھجور اپنے پاس رکھ لی، اس پر دونوں میں سے ایک بچہ رونے لگا تو اس نے وہ کھجور بھی دو حصوں میں تقسیم کر دی، ایک کو آدھا اور دوسرے کو آدھا دے دیا۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حاملہ، زچہ، دودھ پلانے والی اور اپنی اولاد پر مہربان عورتیں — اگر ان کی اپنے شوہروں کے بارے میں (بعض) کوتاہیاں نہ ہوتیں تو ان میں سے نماز پڑھنے والیاں جنت میں داخل ہو جاتیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7955]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 252، حدیث 7986»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7955 in Urdu