🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
158. لقيط أبو المشاء، عن أبي أمامة
لقیط ابومشاء کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7963
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرِ بْنِ حُمَيْدٍ الْبَغْدَادِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الثَّوْرِيُّ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ رَاشِدٍ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ لَقِيطٍ أَبِي الْمَشَّاءِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: كَانَ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَسٌ، فَوَهَبَهُ لِرَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَكَانَ يَسْمَعُ صَهِيلَهُ، ثُمَّ إِنَّهُ فَقْدَهُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " مَا فَعَلَ فَرَسُكَ؟ " قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَخْصَيْتُهُ. فَقَالَ: الْخَيْلُ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ، وَالْمَغْنَمُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ نَوَاصِيهَا دِفَاؤُهَا، وَأَذْنَابُهَا مَذَابُّهَا.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک گھوڑا تھا، جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انصاری آدمی کو ہبہ کر دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی ہنہناہٹ سنتے تھے، پھر ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے (اس کی آواز) نہ پایا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”تمہارے گھوڑے کا کیا ہوا؟“ اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول، میں نے اسے خصی کر دیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گھوڑوں کی پیشانیوں میں خیر بندھی ہے، اور غنیمت قیامت تک کے لیے ان کی پیشانیوں سے وابستہ ہے، ان کی پیشانیاں ان کی گرمی (طاقت) ہیں اور ان کی دُمیں ان کے مکھیاں اڑانے کا ذریعہ ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7963]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 255، حدیث 7994»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7963 in Urdu