الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
176. أبو غالب صاحب المحجن، واسمه حزور
ابوغالب صاحب المحجن، جن کا نام حزور تھا
حدیث نمبر: 8016
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ دَاوُدَ الصَّوَّافُ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا الْمُنْذِرُ بْنُ الْوَلِيدِ الْجَارُودِيُّ، ثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مِهْرَانَ، عَنْ أَبِي غَالِبٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تَتَّخِذُوا بِطَانَةً مِنْ دُونِكُمْ لا يَأْلُونَكُمْ خَبَالا وَدُّوا مَا عَنِتُّمْ قَدْ بَدَتِ الْبَغْضَاءُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ وَمَا تُخْفِي صُدُورُهُمْ أَكْبَرُ قَدْ بَيَّنَّا لَكُمُ الآيَاتِ إِنْ كُنْتُمْ تَعْقِلُونَ قَالَ: هُمُ الْخَوَارِجُ.
ابوغالب سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے، اللہ عزوجل کے اس فرمان کے بارے میں روایت کرتے ہیں: ”اے ایمان والو! اپنے سوا کسی کو راز دار نہ بناؤ، وہ تمہیں نقصان پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے، وہ چاہتے ہیں کہ تمہیں تکلیف پہنچے، ان کے منہ سے دشمنی ظاہر ہو چکی ہے، اور جو ان کے سینے چھپائے ہوئے ہیں وہ اس سے بھی بڑھ کر ہے، ہم نے تمہارے لیے نشانیاں کھول کر بیان کر دی ہیں اگر تم عقل رکھتے ہو“ [آل عمران: 118] ، فرمایا: ”یہ خارجی ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 8016]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 271، حدیث 8047»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 8016 in Urdu