الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
81. أبيض بن حمال المازني السبئي
سیدنا ابیض بن حمال مازنی سبئی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 807
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ، ثَنَا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ الْجَوْهَرِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ قَيْسٍ الْمَأْرِبِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يَذْكُرُ، عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ شَرَاحِيلَ، عَنْ سُمَيِّ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ أَبْيَضَ بْنِ حَمَّالٍ، أَنَّهُ وَفَدَ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاسْتَقْطَعَهُ الْمِلْحَ الَّذِي بِمَأْرِبَ، فَأَقْطَعَهُ لَهُ، فَقَالَ رَجُلٌ: تَدْرِي يَا رَسُولَ اللهِ مَا قَطَعْتَ لَهُ؟ قَطَعْتَ لَهُ الْمَاءَ الْعِدَّ، قَالَ: فَرَجَعَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنِّي، قَالَ: وَسَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا يُحْمَى مِنَ الْأَرَاكِ؟ قَالَ: يُحْمَى مَا لَمْ تَنَلْهُ أَخْفَافُ الْإِبِلِ.
سیدنا ابیض بن حمال رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وفد بن کر آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مأرب والی نمک کی کان بطور جاگیر مانگی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ انہیں دے دی۔ ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ! کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ نے انہیں کیا دیا ہے؟ آپ نے تو انہیں بہتا ہوا پانی دے دیا ہے۔ وہ کہتے ہیں: تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ مجھ سے واپس لے لی۔ اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ پیلو کا کتنا حصہ محفوظ رکھا جاتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہاں تک محفوظ رکھا جاتا ہے جہاں تک اونٹوں کے پاؤں نہ پہنچیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 807]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 279، حدیث 811»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 807 in Urdu