🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
181. محمد بن عبد الرحمن بن سعد بن زرارة، عن أبي أمامة
محمد بن عبدالرحمن بن سعد بن زرارہ کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8091
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ الْمَكِّيُّ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ، ثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدِ بْنِ زُرَارَةَ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، وَعَنْ مُصْعَبِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ شُرَحْبِيلٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: خَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا جَالِسٌ أُحَرِّكُ شَفَتَيَّ، فَقَالَ: بِمَ تُحَرِّكُ شَفَتَيْكَ؟ " قُلْتُ: أَذْكُرُ اللهَ يَا رَسُولَ اللهِ. فَقَالَ: " أَلَا أُخْبِرُكَ بِشَيْءٍ إِذَا قُلْتَهُ، ثُمَّ دَأَبْتَ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ لَمْ تَبْلُغْهُ؟ " قُلْتُ: بَلَى، فَقَالَ: " تَقُولُ الْحَمْدُ لِلهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ، وَالْحَمْدُ لِلهِ عَدَدَ مَا فِي كِتَابِهِ، وَالْحَمْدُ لِلهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى خَلْقُهُ، وَالْحَمْدُ لِلهِ عَلَى مَا فِي خَلْقِهِ، وَالْحَمْدُ لِلهِ مِلْءَ سَمَاوَاتِهِ وَأَرْضِهِ، وَالْحَمْدُ لِلهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ، وَالْحَمْدُ لِلهِ مِلْءَ كُلِّ شَيْءٍ، وَتُسَبِّحُ مِثْلَ ذَلِكَ وَتُكَبِّرُ مِثْلَ ذَلِكَ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (سهل بن أبي صالح)
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے جبکہ میں بیٹھا اپنے ہونٹ ہلا رہا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے ہونٹ کیوں ہلا رہے ہو؟“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول، میں اللہ کا ذکر کر رہا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسی بات نہ بتاؤں کہ اگر تم اسے کہو، پھر رات دن اس کی کوشش کرتے رہو تو بھی اس تک نہ پہنچ سکو؟“ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم کہو: تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، جتنی اس کی کتاب نے شمار کر رکھی ہیں، اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، جتنی اس کی کتاب میں ہے، اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، جتنی اس کی مخلوق نے شمار کر رکھی ہیں، اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، جتنا کچھ اس کی مخلوق میں ہے، اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، اس کے آسمانوں اور زمین کے برابر، اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، ہر چیز کی گنتی کے برابر، اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، ہر چیز کے برابر بھر کر، اور اسی طرح تسبیح اور تکبیر بھی کہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 8091]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 292، حدیث 8122»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 8091 in Urdu