الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. طلحة بن معاوية السلمي
سیدنا طلحہ بن معاویہ سلمی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 8131
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ بْنِ مُعَاوِيَةَ السُّلَمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أُرِيدُ الْجِهَادَ فِي سَبِيلِ اللهِ، قَالَ: " أُمُّكَ حَيَّةٌ؟ " فَقُلْتُ: نَعَمْ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: الْزَمْ رِجْلَهَا فَثَمَّ الْجَنَّةُ.
محمد بن طلحہ بن معاویہ السلمی اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول، میں اللہ کی راہ میں جہاد کرنا چاہتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہاری ماں زندہ ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے قدموں سے لپٹے رہو، وہیں جنت ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الطاء/حدیث: 8131]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 311، حدیث 8162»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 8131 in Urdu