🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
86. الأسود بن سريع المجاشعي
سیدنا اسود بن سریع مجاشعی رضی اللہ عنہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 822
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا يَعْلَى بْنُ عَبَّادِ بْنِ يَعْلَى، حَدَّثَنَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ سَرِيعٍ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ سَرِيَّةً، فَبَلَغَ مِنْ قَتْلِهِمْ أَنْ قَتَلُوا الذُّرِّيَّةَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَالَ: " مَا بَالُ أَقْوَامٍ بَلَغَ مِنْ قَتْلِهِمْ أَنْ قَتَلُوا الذُّرِّيَّةَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ - وَذَكَرَ كَلِمَةً بَعْدَهَا - فَقَالَ: " أَوَلَيْسَ خِيَارُكُمْ أَوْلَادَ الْمُشْرِكِينَ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا مَوْلُودٌ يُولَدُ إِلَّا عَلَى الْفِطْرَةِ حَتَّى يَكُونَ أَبَوَاهُ يُهَوِّدَانِهِ وَيُنَصِّرَانِهِ.
سیدنا اسود بن سریع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دستہ روانہ کیا، تو ان کے ہاتھوں مشرکین کے بچوں کو بھی قتل کر دیا گیا، یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان لوگوں کو کیا ہوا کہ انہوں نے مشرکین کے بچوں کو بھی قتل کر دیا؟“ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ - اور اس کے بعد ایک اور بات کہی - آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہارے بہترین لوگ مشرکین کی ہی اولاد میں سے نہیں ہوتے؟ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے یہاں تک کہ اس کے والدین اسے یہودی یا نصرانی بنا دیتے ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 822]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 283، حدیث 826»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 822 in Urdu