🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. أيوب بن عتبة اليمامي، عن قيس بن طلق
ایوب بن عتبہ یمامی کی قیس بن طلق سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8222
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، (ح) .
وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثَنَا أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ، ثَنَا قَيْسُ بْنُ طَلْقٍ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَيُصَلِّي أَحَدُنَا فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ؟ فَسَكَتَ حَتَّى إِذَا حَانَتْ صَلَاةُ الْعَصْرِ، طَابَقَ بَيْنَ إِزَارِهِ وَبَيْنَ مِلْحَفَتِهِ، ثُمَّ تَوَشَّحَ بِهِمَا هَكَذَا، ثُمَّ صَلَّى بِهِمَا الْعَصْرَ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: أَيْنَ السَّائِلُ عَنِ الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ؟ قَالَ الرَّجُلُ: يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: " أَوَكُلُّ النَّاسِ يَجِدُ ثَوْبَيْنِ؟ ".
سیدنا طلق بن علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! کیا ہم میں سے کوئی ایک کپڑے میں نماز پڑھ سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، یہاں تک کہ جب عصر کی نماز کا وقت ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے تہبند اور چادر کو ملا کر اس طرح اوڑھا، پھر انہیں پہن کر عصر کی نماز پڑھائی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ”ایک کپڑے میں نماز کے بارے میں سوال کرنے والا کہاں ہے؟“ اس آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول، میں ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا سب لوگوں کو دو کپڑے میسر ہیں؟“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الطاء/حدیث: 8222]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 335، حدیث 8253»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 8222 in Urdu