الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
24. عبد الرحمن بن علي بن شيبان، عن طلق بن علي
عبدالرحمن بن علی بن شیبان کی سیدنا طلق بن علی رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 8229
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الزِّئْبَقِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِسْكِينٍ الْيَمَامِيُّ، حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ يَحْيَى بْنِ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي يَحْيَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ مَكْرُمَةَ بْنِ عَمَّارٍ الْعِجْلِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَدْرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: بَيْنَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَنَا: يُوشِكُ أَنْ يَجِيءَ قَوْمٌ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ، لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ، يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ، طُوبَى لِمَنْ قَتَلَهُمْ، وَطُوبَى لِمَنْ قَتَلُوهُ ". ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَيَّ، فَقَالَ: " أَمَا إِنَّهُمْ سَيَخْرُجُونَ بِأَرْضِكَ يَا تِهَامِيُّ يُقَاتِلُونَ بَيْنَ الْأَنْهَارِ ". قُلْتُ: بِأَبِي وَأُمِّي، مَا بِهَا أَنْهَارٌ قَالَ: " إِنَّهَا سَتَكُونُ ".
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (عكرمة)
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (عكرمة)
سیدنا طلق بن علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: ”عنقریب ایسے لوگ آئیں گے جو قرآن پڑھیں گے مگر وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے نکل جاتا ہے، خوشخبری ہے اس کے لیے جو انہیں قتل کرے، اور خوشخبری ہے اس کے لیے جسے وہ قتل کریں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف متوجہ ہو کر فرمایا: ”سن لو، وہ تمہاری سرزمین میں نکلیں گے، اے تہامی! وہ نہروں کے درمیان لڑیں گے۔“ میں نے عرض کیا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، وہاں تو کوئی نہریں نہیں ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عنقریب ہوں گی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الطاء/حدیث: 8229]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 338، حدیث 8260»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 8229 in Urdu