الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. ما أسند عمر بن أبي سلمة
سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 8266
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ بَيْتَ أُمِّ سَلَمَةَ فَرَأَى عِنْدَهُمْ مُخَنَّثًا وَهُوَ يَقُولُ: يَا عَبْدَ اللهِ بْنَ أَبِي أُمَيَّةَ، لَوْ قَدْ فُتِحَتِ الطَّائِفُ لَأَرَيْتُكَ بَادِيَةَ بِنْتِ غَيْلَانَ وَهِيَ تُقْبِلُ بِأَرْبَعٍ، وَتُدْبِرُ بِثَمَانٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَدْخُلَنَّ عَلَيْكُمْ هَؤُلَاءِ ".
سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں داخل ہوئے تو ان کے پاس ایک مخنث (زنانہ صفت شخص) کو دیکھا، وہ کہہ رہا تھا: اے عبداللہ بن ابی امیہ! اگر طائف فتح ہو گیا تو میں تمہیں بادیہ بنت غیلان دکھاؤں گا، وہ (موٹاپے کی وجہ سے) سامنے سے چار سلوٹوں کے ساتھ آتی ہے اور پیچھے سے آٹھ سلوٹوں کے ساتھ جاتی ہے۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ لوگ تمہارے پاس ہرگز نہ آنے پائیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8266]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 26، حدیث 8297»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 8266 in Urdu