الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. من أخباره
ان کے بعض واقعات
حدیث نمبر: 8299
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ مُوسَى الرَّامَهُرْمُزِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي صَفْوَانَ الثَّقَفِيُّ، ثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، ثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْخَزَّازُ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: كَانَ لِعُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ بَيْتٌ قَدْ أَخْلَاهُ لِلْحَدِيثِ فَكُنَّا نَأْتِيهِ فِيهِ، وَكَانَ يَقُولُ: " سَاعَةٌ لِلدُّنْيَا وَسَاعَةٌ لِلْآخِرَةِ، وَاللهُ أَعْلَمُ أَيُّ السَّاعَتَيْنِ تَغْلِبُ ".
حسن بصری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ کا ایک گھر تھا جسے انہوں نے حدیث بیان کرنے کے لیے خالی کر رکھا تھا، ہم اس میں ان کے پاس آیا کرتے تھے، اور وہ کہا کرتے تھے: ”ایک گھڑی دنیا کے لیے اور ایک گھڑی آخرت کے لیے، اور اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ ان دونوں گھڑیوں میں سے کون سی غالب آتی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8299]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 42، حدیث 8331»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 8299 in Urdu