الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
86. الأسود بن سريع المجاشعي
سیدنا اسود بن سریع مجاشعی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 830
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْقَطِرَانِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ حِسَابٍ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنِ الْمُعَلَّى بْنِ زِيَادٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ سَرِيعٍ، قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَرِيَّةً فَلَقُوا فَتَتَابَعُوا فِي الْقَتْلِ، حَتَّى أَفْضَوْا إِلَى الْوِلْدَانِ، فَلَمَّا رَجَعَتِ السَّرِيَّةُ رَقَى ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَالَ: " أَلَمْ أَنْهَكُمْ؟ " فَقَالُوا: إِنَّمَا هُمْ أَوْلَادُ الْمُشْرِكِينَ، فَقَالَ: أَوَلَيْسَ خِيَارُكُمْ أَوْلَادَ الْمُشْرِكِينَ ثُمَّ أَمَرَ مُنَادِيًا فَنَادَى: " أَلَا إِنَّ كُلَّ مَوْلُودٍ يُولَدُ عَلَى الْفِطْرَةِ.
سیدنا اسود بن سریع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دستہ روانہ کیا، انہوں نے دشمن سے مقابلہ کیا اور قتل کرتے کرتے بچوں تک جا پہنچے، جب دستہ واپس آیا تو یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں نے تمہیں منع نہیں کیا تھا؟“ انہوں نے کہا: وہ تو صرف مشرکین کی اولاد تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہارے بہترین لوگ مشرکین کی ہی اولاد نہیں؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک منادی کرنے والے کو حکم دیا تو اس نے پکار کر کہا: ”سن لو! ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 830]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 285، حدیث 834»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 830 in Urdu