الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
37. باب (أحاديث 8381–8485)
باب (احادیث 8381 تا 8485)
حدیث نمبر: 8441
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ الْبَصْرِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَنْبَرِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَأْسِ أَبِي جَهْلٍ، فَقُلْتُ: هَذَا رَأْسُ أَبِي جَهْلٍ، قَالَ: " اللهِ الَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ؟ " وَهَكَذَا كَانَتْ يَمِينُهُ، فَقُلْتُ: وَاللهِ الَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ، إِنَّ هَذَا رَأْسُ أَبِي جَهْلٍ، فَقَالَ: هَذَا فِرْعَوْنُ هَذِهِ الْأُمَّةِ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ابوجہل کا سر لے کر آیا اور عرض کیا: ”یہ ابوجہل کا سر ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں؟“ - اور یہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قسم کا انداز تھا - میں نے عرض کیا: ”اللہ کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں، یہ واقعی ابوجہل کا سر ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اس امت کا فرعون ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8441]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 84، حدیث 8473»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 8441 in Urdu