🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
38. خطبة ابن مسعود، ومن كلامه
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا خطبہ، اور ان کا کلام
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8495
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيُّ، (ح)
وَحَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ، ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَا: ثَنَا ابْنُ عَوْنٍ قَالَ: أَتَيْنَا أَبَا وَائِلٍ وَمَعَهُ جَارِيَةٌ يُقَالُ لَهَا: بُرَيْدَةُ، فَقُلْنَا: يَا بُرَيْدَةُ، قُولِي لِأَبِي وَائِلٍ يُحَدِّثُنَا، فَقَالَتْ: أَبَا وَائِلٍ حَدِّثِ الْقَوْمَ بِمَا سَمِعْتَ مِنْ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ يَقُولُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّكُمْ مَجْمُوعُونَ فِي صَعِيدٍ وَاحِدٍ يُسْمِعَكُمُ الدَّاعِي وَيَنْفُذُكُمُ الْبَصَرُ، أَلَا وَإِنَّ الشَّقِيَّ مَنْ شَقِيَ فِي بَطْنِ أُمِّهِ، قَالَ: وَيَحْسَبُهُ يَتْبَعُهَا، وَالسَّعِيدُ مَنْ وُعِظَ بِغَيْرِهِ ".
ابن عون رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ہم ابووائل رحمہ اللہ کے پاس آئے، ان کے ساتھ بریدہ نامی ایک باندی تھی، تو ہم نے کہا: اے بریدہ! ابووائل سے کہو کہ وہ ہمیں حدیث سنائیں۔ اس نے کہا: ابووائل! لوگوں کو وہ حدیث سنائیں جو آپ نے عبداللہ رضی اللہ عنہ سے سنی ہے۔ تو انہوں نے کہا: میں نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کو فرماتے سنا: ”اے لوگو! تم سب ایک ہی میدان میں جمع کیے جاؤ گے، جہاں پکارنے والا تم سب کو سنائے گا اور نظر تم سب کو دیکھ لے گی۔ سن لو! بدبخت وہ ہے جو اپنی ماں کے پیٹ ہی میں بدبخت لکھ دیا گیا“ - راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ انہوں نے اس کے بعد یہ بھی فرمایا - ”اور خوش نصیب وہ ہے جو دوسروں (کے انجام) سے نصیحت پکڑے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8495]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 100، حدیث 8527»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 8495 in Urdu