🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
38. خطبة ابن مسعود، ومن كلامه
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا خطبہ، اور ان کا کلام
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8521
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي أَيُّوبَ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْوَلِيدِ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ حُجَيْرَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ إِذَا قَعَدَ: إِنَّكُمْ فِي مَمَرِّ اللَّيْلِ فِي آجَالٍ مَنْقُوصَةٍ وَأَعْمَالٍ مَحْفُوظَةٍ، وَالْمَوْتُ يَأْتِي بَغْتَةً، فَمَنْ يَزْرَعْ خَيْرًا يُوشِكْ أَنْ يَحْصُدَ رَغْبَةً، وَمَنْ يَزْرَعْ شَرًّا يُوشِكْ أَنْ يَحْصُدَ نَدَامَةً، وَلِكُلٍّ زَارِعٌ، لَا يَسْبِقُ بَطِيءٌ بِحَظِّهِ، وَلَا يُدْرِكُ حَرِيصٌ مَا لَمْ يُقَدَّرْ لَهُ، فَمَنْ أُعْطِيَ خَيْرًا فَاللهُ أَعْطَاهُ، وَمَنْ وُقِيَ شَرًّا فَاللهُ وَقَاهُ، الْمُتَّقُونَ سَادَةٌ وَالْفُقَهَاءُ قَادَةٌ، وَمُجَالَسَتُهُمْ زِيَادَةٌ ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ جب بیٹھتے تو فرماتے: ”تم رات دن کے گزرنے میں ہو، عمریں گھٹتی جا رہی ہیں اور اعمال محفوظ کیے جا رہے ہیں، اور موت اچانک آتی ہے، تو جو خیر بوئے گا وہ عنقریب خوشی سے کاٹے گا، اور جو شر بوئے گا وہ عنقریب ندامت کاٹے گا، اور ہر بونے والے کا اپنا حصہ ہے، نہ سست آدمی اپنے حصے سے آگے بڑھ سکتا ہے اور نہ حریص وہ پا سکتا ہے جو اس کے مقدر میں نہیں، تو جسے خیر دی جائے وہ اللہ ہی کی طرف سے دی گئی ہے، اور جو شر سے بچایا جائے تو اللہ ہی نے اسے بچایا ہے۔ متقی لوگ سردار ہیں اور فقہاء رہنما ہیں، اور ان کی مجلس (میں بیٹھنا انسان کے لیے) اضافے کا باعث ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8521]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 105، حدیث 8553»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 8521 in Urdu