الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. خطبة ابن مسعود، ومن كلامه
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا خطبہ، اور ان کا کلام
حدیث نمبر: 8547
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ أَبِي فَرْوَةَ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ بَنِي شَمْخِ بْنِ فَزَارَةَ تَزَوَّجَ امْرَأَةً، ثُمَّ رَأَى أُمَّهَا، فَأَعْجَبَتْهُ، فَاسْتَفْتَى ابْنَ مَسْعُودٍ فَأَمَرَهُ أَنْ يُفَارِقَهَا ثُمَّ يَتَزَوَّجَ أُمَّهَا، فَتَزَوَّجَهَا وَوَلَدَتْ أَوْلَادًا، ثُمَّ أَتَى ابْنُ مَسْعُودٍ الْمَدِينَةَ، فَسَأَلَ عَنْ ذَلِكَ، فَأُخْبِرَ أَنَّهَا لَا تَحِلُّ لَهُ، فَلَمَّا رَجَعَ إِلَى الْكُوفَةِ قَالَ لِلرَّجُلِ: " إِنَّهَا عَلَيْكَ حَرَامٌ، فَفَارِقْهَا ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بنو شمخ بن فزارہ کے ایک آدمی نے ایک عورت سے نکاح کیا، پھر اس کی ماں کو دیکھا تو وہ اسے پسند آ گئی، تو اس نے سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مسئلہ پوچھا، تو انہوں نے اسے حکم دیا کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے دے پھر اس کی ماں سے نکاح کر لے۔ چنانچہ اس شخص نے اس (ماں) سے نکاح کر لیا اور اس کے ہاں اولاد بھی ہوئی۔ پھر سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ مدینہ آئے اور اس مسئلے کے بارے میں پوچھا تو انہیں بتایا گیا کہ وہ عورت اس کے لیے حلال نہیں، تو جب وہ کوفہ واپس آئے تو اس شخص سے کہا: ”وہ تم پر حرام ہے، اسے چھوڑ دو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8547]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 111، حدیث 8579»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 8547 in Urdu