الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. باب (أحاديث 8564–9729)
باب (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 8585
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، قَالَ: مَا أَخْطَأَنِي عَشِيَّةَ خَمِيسٍ إِلَّا آتِي عَبْدَ اللهِ بْنَ مَسْعُودٍ فِيهَا، فَمَا سَمِعْتُهُ بِشَيْءٍ قَطُّ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حَتَّى إِذَا كَانَ ذَاتَ عَشِيَّةٍ، قَالَ: " سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "، ثُمَّ نَكَسَ فَرَفَعَ رَأْسَهُ، فَرَأَيْتُهُ مَحْلُولَ أَزْرَارِ قَمِيصِهِ، قَدِ انْتَفَخَتْ أَوْدَاجُهُ، وَاغْرَوْرَقَتْ عَيْنَاهُ، فَقَالَ أَوْ فَوْقَ ذَلِكَ، أَوْ دُونَ ذَلِكَ، أَوْ قَرِيبٌ مِنْ ذَلِكَ، أَوْ شِبْهُ ذَلِكَ ".
في طبعة مكتبة ابن تيمية: (عون) والمثبت من نسخة فيض الله
في طبعة مكتبة ابن تيمية: (عون) والمثبت من نسخة فيض الله
عمرو بن میمون بیان کرتے ہیں: مجھ سے کوئی جمعرات کی شام ایسی نہیں گزرتی تھی جس میں، میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس نہ آتا ہو، اور میں نے انہیں کبھی یہ کہتے نہیں سنا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، یہاں تک کہ ایک شام انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا“، پھر سر جھکا لیا، پھر سر اٹھایا تو میں نے دیکھا کہ ان کی قمیص کے بٹن کھلے ہوئے ہیں، ان کی گردن کی رگیں پھول گئی ہیں اور آنکھیں آنسوؤں سے بھر آئی ہیں، پھر فرمایا: ”یا اس سے کچھ زیادہ، یا اس سے کچھ کم، یا اس کے قریب، یا اس جیسا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8585]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 123، حدیث 8617»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 8585 in Urdu