🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. باب (أحاديث 8564–9729)
باب (احادیث 8564 تا 9729)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8618
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: مَاتَ رَجُلٌ فَجَاءَتْهُ مَلَائِكَةُ الْعَذَابِ فَجَلَسُوا عِنْدَ رَأْسِهِ فَقَالَ: لَا سَبِيلَ لَكُمْ إِلَيْهِ، قَدْ كَانَ يَقْرَأُ سُورَةَ الْمُلْكِ، فَجَلَسُوا عِنْدَ رِجْلَيْهِ، فَقَالَ: لَا سَبِيلَ لَكُمْ إِلَيْهِ قَدْ كَانَ يَقُومُ عَلَيْنَا بِسُورَةِ الْمُلْكِ، فَجَلَسُوا عِنْدَ بَطْنِهِ فَقَالَ: لَا سَبِيلَ لَكُمْ إِنَّهُ قَدْ وَعَى فِيَّ سُورَةَ الْمُلْكِ، فَسُمِّيَتِ الْمَانِعَةَ ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”ایک شخص فوت ہوا تو عذاب کے فرشتے اس کے پاس آئے اور اس کے سرہانے بیٹھے، تو (سر) بول اٹھا: تمہارا اس تک کوئی راستہ نہیں، یہ سورۃ الملک پڑھا کرتا تھا۔ وہ اس کے پیروں کے پاس بیٹھے تو (پاؤں) بول اٹھے: تمہارا اس تک کوئی راستہ نہیں، یہ ہم پر کھڑا ہو کر (نماز میں) سورۃ الملک پڑھا کرتا تھا۔ پھر وہ اس کے پیٹ کے پاس بیٹھے تو (پیٹ) بول اٹھا: تمہارا اس تک کوئی راستہ نہیں، اس نے مجھ میں سورۃ الملک یاد رکھی ہوئی تھی۔ چنانچہ اس سورت کا نام المانعہ رکھا گیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8618]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 131، حدیث 8650»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 8618 in Urdu