🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
102. الأسلع بن شريك الأشجعي
سیدنا اسلع بن شریک اشجعی رضی اللہ عنہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 871
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ السَّيْلَحِينِيُّ، (ح) وَحَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ الْمِصْرِيُّ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، قَالَا: ثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ رَجُلٍ مِنَّا، يُقَالُ لَهُ: الْأَسْلَعُ، قَالَ: كُنْتُ أَخْدُمُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَرْحَلُ لَهُ، فَقَالَ لِي ذَاتَ لَيْلَةٍ: يَا أَسْلَعُ، قُمْ فَارْحَلْ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَصَابَتْنِي جَنَابَةٌ، قَالَ: فَسَكَتَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - بِآيَةِ الصَّعِيدِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " قُمْ يَا أَسْلَعُ فَتَيَمَّمْ " قَالَ: فَقُمْتُ، فَتَيَمَّمْتُ، ثُمَّ رَحَلْتُ لَهُ، فَسَارَ حَتَّى مَرَّ بِمَاءٍ، فَقَالَ لِي: " يَا أَسْلَعُ مِسَّ - أَوْ أَمِسَّ - هَذَا جِلْدَكَ "، قَالَ: وَأَرَانِي أَبِي التَّيَمُّمَ كَمَا أَرَاهُ أَبُوهُ: " ضَرْبَةٌ لِلْوَجْهِ، وَضَرْبَةٌ لِلْيَدَيْنِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ.
سیدنا اسلع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کرتا اور ان کے لیے سواری تیار کرتا تھا۔ ایک رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے اسلع! اٹھو اور سواری تیار کرو۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے جنابت لاحق ہو گئی ہے۔ راوی کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو گئے، پھر جبریل علیہ السلام آیتِ تیمم لے کر آئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اسلع! اٹھو اور تیمم کر لو۔“ میں نے اٹھ کر تیمم کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے سواری تیار کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم چلے یہاں تک کہ ایک پانی کے پاس سے گزرے، تو مجھ سے فرمایا: ”اے اسلع! اس پانی کو اپنے جسم سے لگا لو۔“ راوی کہتے ہیں: اور مجھے میرے والد نے تیمم اسی طرح دکھایا جیسے انہیں ان کے والد نے دکھایا تھا: چہرے کے لیے ایک بار، اور دونوں ہاتھوں کے لیے کہنیوں تک ایک بار۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 871]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 298، حدیث 875»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 871 in Urdu