الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. باب (أحاديث 8564–9729)
باب (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 8908
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا الْمَسْعُودِيُّ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، وَالْحَسَنُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: قِيلَ لِعَبْدِ اللهِ: إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يُكْثِرُ ذِكْرَ الصَّلَاةِ: الَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلاتِهِمْ دَائِمُونَ وَالَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلاتِهِمْ يُحَافِظُونَ فَقَالَ عَبْدُ اللهِ: " ذَلِكَ لِمَوَاقِيتِهَا "، قُلْنَا: مَا كُنَّا نُرَاهُ إِلَّا تَرْكَهَا، قَالَ: " فَإِنَّ تَرْكَهَا الْكُفْرُ ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے عرض کیا گیا کہ اللہ تعالیٰ نماز کا کثرت سے ذکر فرماتا ہے: ”جو لوگ اپنی نمازوں پر ہمیشہ قائم رہتے ہیں“ [سورۃ المعارج: 23] ، ”اور جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں“ [سورۃ المعارج: 34] ۔ تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ نماز کے اوقات کے بارے میں ہے۔“ ہم نے عرض کیا: ہم تو یہی سمجھتے تھے کہ اس سے مراد نماز کو ترک نہ کرنا ہے۔ فرمایا: ”اس کا ترک کرنا کفر ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8908]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 191، حدیث 8940»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 8908 in Urdu